Sunday, June 26, 2022

سدھو موسے والا: قتل ہونے والے پنجابی گلوکار کا گانا ’ایس وائے ایل‘ جو اب انڈیا میں یو ٹیوب پر نہیں دیکھا جا سکتا

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے تقریباً تین ہفتوں بعد ریلیز ہونے والا گانا ’ایس وائے ایل‘ انڈیا میں حکومت کی جانب سے کی گئی قانونی شکایت کے باعث لوگ نہیں دیکھ پا رہے۔ اب سے کھ ہی دیر قبل سوشل میڈیا پر جب یہ خبر چلنا شروع ہوئی تو انڈیا سے ہمارے نامہ نگار مرزا اے بی بیگ نے ایک سکرین شاٹ کے ذریعے ہمیں بتایا کہ یہ گانا وہ یوٹیوب پر نہیں دیکھ سکتے، تاہم پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں لوگ اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔ انڈیا میں کئی دیگر صارفین نے بھی سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ جب یو ٹیوب پر سدھو موسے والا کے اس گانے کو یو ٹیوب پر دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک عبارت سامنے آتی ہے کہ ’اس ملک کی حکومت کی جانب سے قانونی شکایت کی وجہ سے یہ مواد دستیاب نہیں ہے۔‘ اس قانونی شکایت کی وجوہات تو تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم ایک ’متنازع موضوع‘ پر بنے اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سے اس کے بارے میں مختلف آرا سامنے آ رہی تھیں اور کچھ افراد اس پر اعتراض کرتے رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ کے اواخر میں سدھو موسے والا انڈین ریاست پنجاب میں اپنے گاؤں کے قریب تھے جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انھیں ہلاک کر دیا۔ انڈین پولیس نے اب تک اس قتل کے مقدمے میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں مبینہ شوٹرز بھی شامل ہیں۔ یہ گانا سدھو موسے والا کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیا گیا تھا جسے صرف تین روز میں تین کروڑ سے زیادہ افراد دیکھ اور سُن چکے ہیں۔ ’ایس وائے ایل‘ نامی اس گانے میں انڈین ریپر کی کچھ پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کے آخر میں یہ پیغام لکھا گیا ہے کہ ’پنجاب کو صحرا بننے سے روکنے کے لیے آپ میں سے ہر ایک شخص پنجاب کے دریاؤں کے پانی کو بچانے کی آخری امید ہے۔‘

No comments:

Post a Comment

How to Make Money Online: 10 Real Ways in 2024

Making Money Online in 2024: 10 Realistic Strategies The internet offers a vast landscape for earning income. Whether you're seeking a s...