Get FOX News,Every Day Top Stories,National News,Current News,Breaking News, Reviews and Sports Head Lines.
Sunday, June 26, 2022
معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایم کیو ایم نئے سیاسی فیصلے کا سوچنے لگی
نئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے سب مزے سے بیٹھے ہیں‘ جو معاہدہ ہوا اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی‘ صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اپنے فیصلے کریں
گے۔ متحدہ کے رہنماء وسیم اختر کی پریس کانفرنس
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جون 2022ء ) حکومت کی جانب سے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایم کیو ایم نئے سیاسی فیصلے کا سوچنے لگی ، متحدہ کے رہنماء وسیم اختر کہتے ہیں کہ نئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے سب مزے سے بیٹھے ہیں‘ جو معاہدہ ہوا اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی‘ صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اپنے فیصلے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے 7 ووٹ تھے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے الگ ہوکر اس وقت کی اپوزیشن کے ساتھ گئے تو نئی حکومت بن گئی ، نئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے اور سب مزے سے بیٹھے ہیں مگر جو معاہدہ ہوا ہے اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔
وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا معاہدہ موجود ہے ، ہمیں آصف زرداری اور بلاول کی بات پر آج بھی اعتماد ہے، آصف زرداری سے درخواست ہے کہ اس مسودے کو اسمبلی میں لایا جائے، مسودے کو اسمبلی سے منظور کروا کر اس کو قانونی شکل دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد اس طرح نہیں ہورہا جس طرح ہونا چاہیے ، ہم نے وزير اعظم سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے، صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اپنے فیصلے کریں گے، وزیراعظم کے کہنے پر 2 وزارتیں لی ہیں، جب تک بلدیاتی قانون نہیں بنتا کسی اورعہدے کو قبول نہیں کریں گے۔
ایم کیو ایم رہنماء نے کہا کہ 14 اضلاع میں اس وقت دھاندلی کا بازار گرم ہے ، ڈاکو انتخابی عملے کو اغوا کر رہے ہیں ، الیکشن کمیشن ہمیں وقت دیں ہم اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں ، الیکشن کمیشن کے ساتھ ذمہ داری پیپلزپارٹی پر بھی عائد ہوتی ہے کیوں کہ یہاں خوف پھیلا ہوا ہے ایسے میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا ، ہم نہیں چاہتے الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھیں، اس لیے الیکشن کمیشن ہمارے خدشات کا نوٹس لے ، سکھر،میرپور خاص اور نواب شاہ میں الیکشن روکا جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
How to Make Money Online: 10 Real Ways in 2024
Making Money Online in 2024: 10 Realistic Strategies The internet offers a vast landscape for earning income. Whether you're seeking a s...
-
26 July 2013 Last updated at 14:55 GMT Dominique Strauss-Kahn, former head of the International Monetary Fund, denies paying for sex Forme...
-
Although one can have the desire to be with someone, they may find that they unable to take the next step. What this is likely to show, is...
-
30 July 2013 Last updated at 11:05 GMT There were emotional scenes at the huge sports hall, as Nik Gowing reports A funeral has been held n...
No comments:
Post a Comment